ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلبرگہ میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران بے لوث خدمات انجام دینے پرانجنئیر افضال محمودکی تہنیت

گلبرگہ میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران بے لوث خدمات انجام دینے پرانجنئیر افضال محمودکی تہنیت

Mon, 05 Jul 2021 12:41:05    S.O. News Service

گلبرگہ  ،5؍جولائی (ایس او نیوز؍ایم اے شاکر حکیم )  این جی  اوز فیڈریشن گلبرگہ کی جانب سے کورونا وائیریس کی دوسری لہر کے دوران  بے لوث خدمات انجام دینے والے کرناٹک مسلم پولیٹیکل فیڈریشن گلبرگہ کے جنرل سیکریٹری جناب افضال محمود کی تہنیت کی گئی اور گلپوشی کرتے ہوئے  ان کی خدمات کو سراہا  گیا۔

اس موقع پر کرناٹک مسلم پولیٹیکل فیڈریشن کے ذمہ داران بالخصوص  کنوینر مسلم یونائیٹیڈ فرنٹ علیم احمد ، کو۔کوکنوینر مولانا محمدنوح،  ضلعی صدر انڈئین یونئین مسلم لیگ عبدالرحیم پٹیل،   ریاستی سیکریٹری ایس ڈی پی آئی،سلیم چیتاپوری صاحب ضلعی صدر ڈبلیو پی آئی اورجناب شاہ نواز خان شاہین صاحب جنرل سیکریٹری جی ڈی پی  موجود تھے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ  افضال محمود  مستقبل میں بھی قوم و ملت کی بے لوث سماجی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ 


Share: